تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:41

شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قرارداد پر امریکا اور روس متفق

جیو نیوز - واشنگٹن…شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کے مسودے پر سلامتی کونسل میں کل ووٹنگ کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے درمیان جمعرات کو ملاقات کے بعد قرارداد پر اتفاق کا اعلان کیا گیا۔ قرارداد کا مقصد شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کا پابند بنانا ہے۔ سلامتی کونسل میں ہفتے کی صبح ووٹنگ کا امکان ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدے دار نے کہا کہ قرارداد پر اتفاق ایک تاریخی اور بے نظیر فیصلہ ہے جس کے ذریعے شامی حکومت کو بین الاقوامی کنٹرول میں رکھا جا سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.