تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:21

چین: تیسری منزل کی گرل میں پھنسی خاتون کو بچالیا گیا

جیو نیوز - تیان جِن…چین میں تیسری منزل کی گرل میں پھنسی ہوئی خاتون کو پڑوسیوں اور ریسکیو عملے نے مل کر بحفاظت نکال لیا۔ تیان جِن شہر میں ایک عمارت کی چوتھی منزل پر رہنے والی خاتون فلیٹ کی کھڑکی صاف کرتے ہوئے پاوٴں پھسلنے کے سبب نیچے گری اور تیسری منزل کی بالکونی کی حفاظتی گرل میں ان کی ٹانگ پھنس گئی، خاتون کی چیخ و پکار پر پڑوسی ان کی مدد کو آگئے اور ریسکیو اہل کاروں کو بھی طلب کرلیا گیا۔ سب نے مل کر خاتون کو بحفاظت گرل سے نکال لیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.