30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:32
چوہدری ظہور الٰہی شہید کی برسی، مسلم لیگ ق فرانس کا اجلاس
جیو نیوز - پیرس … رضا چوہدری /نمائندہ جنگ … پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم فرانس کی جانب سے چوہدری ظہور الٰہی شہید کی برسی کے موقع پر عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت کوآرڈی نیٹر و صدر چوہدری شاہین اخترنے کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ سعید نے تلاوت قران پاک سے کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری راجا عابد حسین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ نائب صدر چوہدری محمد اکرم وسن نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کو پاکستان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے پہلے شہید ہیں ، چوہدری برادران نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کے مشن کو جاری رکھا اور ملکی سطح سے عالمی سطح تک ملک قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا۔ چیف آرگنائز چوہدری ارشد مارتھ نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید محبت وطن غریب پرور انسان تھے، ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چوہدری شاہین اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید نے ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کیلئے بے پناہ فربانیاں دیں، سماجی شعبہ میں ان کی خدمات کا عتراف ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے بھی شہید ظہور الٰہی کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ، خصوصی طور پشاور میں مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اور مقدس کتاب قران پاک پر عمل درآمد کرتے ہوئے اقلیتوں کو مکمل تحفظ دینا حکومت وقت کے فرائض میں شامل ہے، حکومت طالبان سے مذکرات کرے یا جنگ ، حکومت جو بھی اقدام اٹھائے ہم وطن عزیز میں امن چاہتے ہیں کیو نکہ عوام نے اس مقصد کیلئے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے۔ اس موقع پر عالم اسلام، ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ (ق) لیگ کے بانی چوہدری ظہور الٰہی شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔