1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:39
چین میں کنویں میں گرنے والی بچی کو نکال لیا گیا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں تنگ کنویں میں گرنے والی بچی کو کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔چین کے علاقے فویانگ میں 3 سال کی بچی کھیل کے دوران تنگ کنویں میں 3 میٹر کی گہرائی میں جا گری ، مقامی لوگوں نے بچی کے رونے کی آواز سن کر اْسے نکالنے کی کوشش کی لیکن بچی مزید نیچے چلی گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پہلے بچی کو آکسیجن فراہم کی پھر کنویں کے اطراف کھدائی کر کے بچی کو بحفاظت نکال لیا۔