1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:14
دنیا بھر میں آج بزرگ افراد کا دن منایا جارہا ہے
جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی … آج دنیا بھر میں بزرگ افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد معمر افراد کی ضروریات، مسائل اور تکالیف سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بوڑھے افراد کے حقوق کی طرف دلاناہے۔اس موقع دنیا بھر میں تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں معاشرہ کے ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 1990ء کو یکم اکتوبر کو معمر افراد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھااور 1991ء اور 2002ء میں اس حوالے سے قرارداریں بھی منظور کی جاچکی ہیں ۔