2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:28
چین :سمندری طوفان میں لاپتا 4ماہی گیر ہلاک،30کو بچالیا گیا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں سمندری طوفان کے باعث لاپتا ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک 30افراد کو بچا لیا گیاجبکہ 4ماہی گیر ہلاک ہوچکے ہیں۔تین روز قبل جنوبی چین کے ساحل پر سمندری طوفان ویو ٹپ کے سبب 88ماہی گیر لاپتا ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق 30ماہی گیروں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے بچایا جا چکا ہے جب کہ چار ماہی گیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ آپریشن کے تیسرے روز ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے 58 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔