تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:6

بھارت:ریاست آسا م میں ٹرک اور مسافر گاڑیوں میں ٹکر،28 افراد ہلاک

جیو نیوز - دیس پور…بھارتی ریاست آسا م میں ٹرک اور مسافر گاڑیوں میں ٹکر سے 28 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں مال بردار ٹرک دو مسافر بسوں سے ٹکرا گیا ۔پولیس کے مطابق گوہاٹی ہائی وے سے گزرتے ہوئے گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں5 خواتین اور 13 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں ،جن میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ بسوں میں کام پر جانے والے فیکٹری ملازمین سوارتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.