تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:23

امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ کرنے والی خاتون ہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وائٹ ہاؤس کے قریب بیریر سے گاڑی ٹکراکرفرارہونے والی خاتون کو مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں تھی تاہم خاتون کے اس اقدام کے بارے میں وضاحت سامنے نہیں آئی۔امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والی خاتون تھی، واقعے میں متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات سیکنڈاسٹریٹ اورایوان دستورکے قریب پیش آئے۔دوسری جانب کانگریس کی عمارت میں کسی کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔واقعے کے بعد امریکی کانگریس کی عمارت بندکردی گئی ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایف بی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور ایف بی آئی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ شٹ ڈاوٴن کے خلاف ردعمل بھی ہوسکتا ہے۔ادھر ایک حملہ آور کی گرفتاری کی بھی اطلاع ملی ہے۔واقعے کے وقت امریکی سینیٹرزکی بڑی تعدادکانگریس کی عمارت کے اندرموجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.