4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:30
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کی فائرنگ ، 2 نوجوان شہید
جیو نیوز - کپواڑہ…مقبوضہ کشمیر کے ضلعے کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج کی کارروائی کیخلاف احتجاج کرنے پر جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے متعدد لیڈر اور کارکن گرفتار۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں شالہ بٹو کے مقام پر ایک آپریشن کے دوران شہید کیا، اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران شہید کیے گئے نوجوانوں کی تعداد 17 ہوگئی ، ادھربھارتی پولیس نے جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیف آرگنائزر محمد الطاف خان اورجنرل سیکریٹری غلام احمد پرے سمیت متعدد لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ گرفتاریاں سری نگر میں پارٹی دفتر پر چھاپہ مارکر اورپریس کالونی میں پارٹی کے احتجاجی دھرنے کے دوران کیں۔بھارتی پولیس نے دھرنے کے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا اور8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔