4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:8
بھارت میں سرحد پار سے دہشت گردی منظور نہیں، پرناب مکھر جی
جیو نیوز - برسلز…بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر اپنے سرحدی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔بیل جیئم کے دورے پر برسلز آئے ہوئے بھارتی صدر نے یورپی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں سرحد پار سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی منظور نہیں۔ پاکستان سے کئی باراپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ غیر ریاستی عناصر آسمان سے نہیں اترتے بلکہ پاکستان سے آتے ہیں۔