5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:6
سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا
جیو نیوز - کراچی…سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا، چاند نظر آگیا تو حج 14 اکتوبر کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحٰی 16 اکتوبرکو ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے اکثر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا اور ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں ، اس لیے 7 اکتوبر کو یکم ذی الحج اور 16 اکتوبر کو عیدالاضحٰی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق چاند نظرآنے کیلئے اس کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے جب کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ تقریباً 41 منٹ ہوتا ہے۔ سائنسی اعتبارسے بھی کل ذی الحج کا چاند نظرآنے کے امکانات واضح ہیں۔