تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

مالدیپ کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب کالعدم قراردیدیا

جیو نیوز - مالے…مالدیپ کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کالعدم قراردیدیے، دوبارہ انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا۔مالدیپ میں 7 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں سابق صدر محمد نشید نے برتری حاصل کی تھی۔ مخالف امیدوار نے انتخاب میں بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی جس کے بعد 4 ججوں نے دوبارہ انتخاب کے حق میں فیصلہ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.