تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:55

ترکی کا شامی باشندوں کی غیر قانونی نقل وحمل روکنے کیلئے دیوار کی تعمیر

جیو نیوز - استنبول…ترکی نے اپنی سرحد پر شامی باشندوں کی غیر قانونی نقل وحمل روکنے کیلئے، دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی ہے۔ترکی نے شام سے ملحقہ اپنی سرحد پر 2 میٹر اونچی دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی ہے۔یہ دیوار اس لئے تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کی غیرقانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔سرحدی علاقے نوسع بن Nusaybin میں تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے،جہاں کْرد باغی اور عرب قبائلیوں کے درمیان اکثر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔ترکی میں 2 ملین شامی پناہ گزین آباد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.