تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:46

ترکی نے ملازمت پیشہ خواتین کے اسکارف پہننے پرپابندی ختم کردی

جیو نیوز - انقرہ…ترکی نے ملازمت پیشہ خواتین کے اسکارف پہننے پرپابندی ختم کردی۔انقرا میں ارکان پارلیمنٹ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی ترکی کی اقدار کی خلاف ورزی تھی۔ اس پابندی کا خاتمہ صورتحال بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ اسکارف پہننے والی خواتین اور اسکارف نہ پہنے والی خواتین دونوں معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترکی میں ملازمت کرنے والی خواتین اب اپنی مرضی سے اسکارف پہن سکیں گی اور مرد حضرات داڑھی بھی رکھ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.