9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:48
شٹ ڈاؤن: اوباما کا ری پبلیکن سے مذاکرات سے انکار
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے شٹ ڈاوٴن پر ری پبلیکن سے کسی بھی سمجھوتے کا امکان مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے شٹ ڈاؤن ختم کیاجائے، پھرمذاکرات ہوں گے۔ وائٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ اہم تنازعات کے حل کی ری پبلیکن نمائندگان کے پاس کوئی سنجیدہ تجویز نہیں، اسپیکر جان بینر اخراجات کی حدمیں اضافے پر ووٹنگ کروائیں۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکا اپنے بلز ادا کرے گا۔ امریکا میں 9 روز سے شٹ ڈاوٴن ہے اور 8 لاکھ سے زائد افراد بغیر تنخواہوں کے گھر بیٹھے ہیں۔