9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:56
ڈھاکہ: گارمنٹ فیکٹری میںآ تشزدگی سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
جیو نیوز - ڈھاکہ…بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ ڈھاکہ سے 40کلو میٹر دور پیش آیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسی ہی فیکٹری میں آگ لگی تھی جس میں تقریباً 112 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔