تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:5

بشار الاسد ایک لاکھ10 ہزار افراد کے قاتل ہیں،ترک وزیر اعظم

جیو نیوز - انقرہ… ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ایک لاکھ10 ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہیں،انہوں نے عوام کے خلاف تشدد کا ارتکاب کیا ہے، اس لیے وہ سیاستدان نہیں ہیں۔ انقرہ میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک ترک اخبار سے بات کرتے ہوئے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ بشارالاسد کو نہ سیاستدان سمجھتے ہیں نہ ہی اس حوالے سے ان کا احترام کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.