تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:6

لیبیا کے وزیراعظم کو اغواء کرلیا گیا

جیو نیوز - طرابلس … لیبیاکے وزیراعظم علی زیدان کواغوا کرلیاگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق لیبیاکے وزیراعظم علی زیدان کومسلح افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے۔ حکومتی سیکورٹی ذرائع کے مطابق علی زیدان کودارالحکومت طرابلس میں ہوٹل سے نکلتے ہوئے اغوا کیاگیا۔ حکومت کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ اغوا کار ممکنہ طور پرسابق باغی ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.