10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:13
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اسپیس ویک منایا جارہا ہے
جیو نیوز - کراچی…پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اسپیس ویک منایا جارہا ہے کراچی میں ہوئی راکٹس کی برسات ،لیکن یہ راکٹس آگ نہیں پانی برسارہے تھے،یہ راکٹ کہاں سے آئے۔یہ خالی بوتلیں بڑے کا م کی ہیں بچوں کو دیکھیں ان بوتلوں کو خاص زاویوں پر کاٹ کر شکل دے رہے ہیں راکٹس کی۔ یہ کھیل نہیں بلکہ سائنسی علوم کے مخصوص اصول اور زاویوں کا امتزاج ہے۔راکٹ سائنس کے اصولوں کو سمجھنا شاید ہر کسی کیبس کی بات نہیں،لیکن نیوٹن کے دوسرے اور تیسرے قانون حرکت کو کیسے استعمال کرنا ہے،یہ خوب جانا ہے ان بچوں نے۔اب یہ راکٹس اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔یہ ہے تھائی اسٹائل کا راکٹ جس کی رینج اتنی زیادہ ہے کہ یہ آسمان میں کہیں کھو سا جاتا ہے۔راکٹس کی برسات اور بچوں کا یہ شوق بتاتا ہے کہ اگر ملک میں سائنسی علوم کو دلچسپ انداز میں پڑھایا جائے تو مشکل سے مشکل سائنسی اصول اور مضامین بھی آسان ہوجاتے ہیں۔ویسے تو فزکس اور سائنس پڑھتے ہوئے بچے بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں۔