تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:54

چین :ونگ سوٹ فلائنگ کے دوران ہنگری کا مہم جوہلاک

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں ونگ سوٹ فلائنگ کے دوران ہنگری کا مہم جووکٹر حادثے کا شکار ہوکر جان گنوا بیٹھا۔چین کے وسطی صوبے ہنان میں ونگ سوٹ فلائنگ مقابلے کل سے شروع ہورہے ہیں ،اس سے قبل بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ، ہنگری کے جانباز وکٹر کووٹس نے پریکٹس کے لیے زینگ جیاجی نیشنل پارک کے اونچے پہاڑ سے چھلانگ لگائی ، جو اس کی آخری چھلانگ ثابت ہوئی۔ہوا میں پرواز کے دوران پیراشوٹ نہ کھل سکا اور وکٹر حادثے کا شکار ہوکر جان گنوا بیٹھا۔2سو فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو100میٹر اونچی چوٹی سے اس مہم جو کی لاش ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.