تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:48

اوباما نے قرضوں کی حد سے متعلق ری پبلکن کا منصوبہ مسترد کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے قرض کی حد میں اضافے کے اختیارات سے متعلق ری پبلکن ارکان کی تجویز مسترد کردی۔ امریکی ایوان نمایندگان میں اپوزیشن جماعت کے ری پبلکن اراکین کے ایک وفد نے وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کی، جس میں مالی ادائیگیوں میں نادہندگی سے بچنے کے لیے قرض کی حد کا اختیار بڑھانے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا۔ منصوبے میں 6 ہفتے کے لیے 16.7 ٹریلین ڈالر کے اس قرضے کی حد کے اختیارات بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی ادائیگی کی مدت میں ایک ہفتہ باقی رہ گیاہے۔ ایوان نمایندگان میں ڈیموکریٹک اکثریتی لیڈر Cantor Erik نے بتایا کہ آج اس معاملے پر مزید بات چیت کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.