12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:38
اب تاج محل دیکھنے بھارت نہیں جانا پڑیگا
جیو نیوز - دبئی …تاج محل دیکھنے کیلئے بھارتی شہر آگرہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، 2016 تک دبئی میں بھی تاج محل جیسی عمارت تیار کرلی جائے گی جس کا ابتدائی کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ 360 سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اپنی ملکہ کیلئے سنگ مرمر کے اس دلکش محل کی تعمیر میں 22سال لگے تھے۔ دبئی میں تاج محل جیسی عمارت " تاج عربیہ "کے نام سے2016 تک مکمل کر لی جائیگی۔ 350کمروں پر مشتمل20منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سفید سنگِ مرمر سے تیارکرکے شیشوں سے مزین کیاجائیگا۔ اس منصوبے کومکمل کرنے کیلئے ڈیزائن تیار کرکے ناصرف انتظامیہ سے اجازت لے لی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے زمین بھی حاصل کی جاچکی ہے۔