تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:56

افغانستان :جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ، 2اہلکار ہلاک

جیو نیوز - جلال آباد…افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک، 8 زخمی ہو گئے۔خود کش حملہ،ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پیش آیا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی۔حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.