13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:2
بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری،17افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دلی…بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان پھیلن کی شدت بتدریج کم ہو رہی ہے، طوفان کے نتیجے میں مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔خلیج بنگال میں اٹھنے والے پھیلن طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور یہ شمال مغربی علاقوں اور ریاست چھتیس گڑھ کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارت کی چودہ سالہ تاریخ کا سب سے بڑا اور طاقتور سمندری طوفان جاتے جاتے اپنے پیچھے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر کے جارہا ہے لیکن خوش قسمتی سے قبل از وقت احتیاطی تدابیر سے اس بار جانی نقصان بہت کم ہوا، تاہم سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بری، بحری اور فضائی افواج کے اہلکاروں کو بھی امدادی کاموں میں مدد کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔