تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:45

امریکا، افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ پر پیش رفت ہوئی؛ ایساف کمانڈر

جیو نیوز - کابل…ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ کے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، گزشتہ دنوں سلامتی کونسل میں افغانستان میں ایساف مشن کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپریل2014 میں ہونے والے انتخابات تک ایساف مشن کام کرتی رہی گی، افغانستان میں ایساف کا مشن دسمبر 2014 تک جاری رہے گا، سیکیورٹی معاہدے کے تحت افغانستان سے مضبوط تعلقات قائم ہوں گے،معاہدہ کے تحت امریکا کو افغانستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.