تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:40

امریکا میں شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے جس کے خلاف سیکڑوں افراد نے وائٹ ہاوٴس اور کیپٹل کے سامنے مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ امریکا میں جاری شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے جس کے خلاف سیکڑوں افراد نے وائٹ ہاوٴس اور امریکی کانگریس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہاوٴس کے باہر لگے بیریئرز عبور کرنے کی کوشش کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اس معاملے کو ریپبلیکن یا ڈیموکریٹ کے طور پر نہیں بلکہ امریکی بن کر دیکھیں اور امریکیوں کے لیے سوچیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.