14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:46
حج کا رکنِ اعظم، وقوفِ عرفات آج ادا کیاجارہا ہے
جیو نیوز - میدان عرفات…دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم رکن وقوف،اداکریں گے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم رکن وقوف اداکریں گے ،جس کے لئے عازمین میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔رات منیٰ میں قیام کے بعد اب عازمین میدان عرفات میں ہیں ، عرفات میں وقوف کے دوران عازمین حج تلبیہ پڑھنے ، استغفار کرنے اورتسبیح کے ساتھ ساتھ دعاوٴں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ خطبہء حج دیں گے ،جس میں عالم اسلام کے اتحاد ،ترقی ،خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا کریں گے ۔خطبہء حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرکے،سورج غروب ہونے کیبعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جو میدان عرفات سیچھ کلومیٹردورہے۔ حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔اور پھر نماز فجر تک وہیں رہیں گے۔ مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لئے کنکریاں چنیں گے۔