14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:16
بھارت نے ممنوعہ اسلحہ سے بھرا امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت نے ممنوعہ اسلحہ سے بھرا امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ دستاویزات نا ہونے پرجہاز میں موجود 35 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ساحلی حدود سے گزرنے والے امریکی بحری جہاز کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے روک لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی بھری جہاز بغیر اجازت بھارتی ساحل پر لنگر انداز ہوا جسے کوسٹ گارد نے گھیرے میں لے لیا، جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں خود کار ہتھیاروں کی بڑی مقدار موجود تھی جبکہ عملے کے پاس ان کی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ بحری جہاز میں موجود عملے سمیت تمام 35 افراد کو بھارتی پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا تاہم تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ان افراد کوباقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔