14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:12
ناری سے فلپائن میں 13 افراد ہلاک اور ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر
جیو نیوز - منیلا…سمندری طوفان ناری سے فلپائن میں 13 افراد ہلاک اور ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوگئے۔سمندری طوفان ناری سے ہونے والی تباہی سے متعلق فلپائن حکام نے بیان جاری کیا ہے۔گذشتہ روزشمالی فلپائن کے صوبے Aurora میں آنے والے طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواوٴں اور شدید بارشوں سے اب تک 13 افراد ہلاک اور 7 افرا اب تک لاپتا ہیں۔ نارری طوفان کے سبب شمالی فلپائن میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 19 ہزار خاندان عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔