14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:15
سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی آج منائی جارہی ہے
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی آج منائی جارہی ہے جبکہ امریکااوریورپ میں پھردوعیدیں ہیں۔ کچھ لوگ آج قربانی کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت بدھ کو عید منائے گی۔ متحدہ عر ب امارات سمیت عرب دنیا میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ لوگ مذبح خانے جا کرسنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کافریضہ ادا کریں گے۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی کچھ لوگ آج عید قرباں منائیں گے اورامریکا میں بھی کیلنڈر کے تحت آج ہی عید منائی جارہی ہے تاہم پاکستانیوں کی اکثریت بدھ کو عید منائیگی۔ اس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہی عید کی خوشیاں منائیں گے۔