15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:9
بیلجیئم میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے لاکھوں یورو لوٹ کر فرار
جیو نیوز - برسلز… بیلجیئم میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے لاکھوں یورو لوٹ کر فرارہوگیا، سیکڑوں افراد حج پر جانے سے محروم رہ گئے۔ بیلجیئم میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ جبارنے عازمین حج سے کہا کہ وہ ایئرپورٹ پرپہنچیں، ان کے ٹکٹ ایئرپورٹ ہی پران کے حوالے کیے جائیں گے۔ لیکن جب عازمین ایئرپورٹ پہنچے تو ٹکٹیں توکیاملتیں، ٹریول ایجنٹ ہی نہ ملا۔ عازمین نے ایئرپورٹ پر بیلجیئم پولیس سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوچکا ہے۔جبارنامی شخص کی ٹریول ایجنسی تاحال بند بڑی ہے اور لوگ تیاری کے باوجود حج پر جانے سے محروم رہ گئے۔