15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:55
فلپائن میں زلزلے سے 93 افراد ہلاک
جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔فلپائن کے وسطی جزیرے بوہول میں آج صبح آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ دو تھی۔ زلزلے کے بعد سے تقریباً ایک سو آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ حکام نے 93 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے بعض تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔