تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:48

کیلی فورنیا کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،چار افراد زخمی

جیو نیوز - لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ریڈ وڈ شہر کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ،4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں جب حادثے کی جگہ پر پہنچیں تو عمارت کی اوپری منزل میں شدید آگ لگی ہوئی تھی،امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال بھیج دیا،جن میں سے ایک شدید زخمی ہے،دھویں کے باعث بجنے والے الارم کی آواز سن کر لوگوں نے عمارت خالی کی۔ریسکیوعملہ ابھی تک آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.