تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:15

کینیا: شاپنگ مال میں فائرنگ کرنیوالے دہشت گردوں کی نئی وڈیوز سامنے آگئیں

جیو نیوز - نیروبی…کینیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی نئی وڈیو ز منظر عام پر آ گئیں۔ شاپنگ پر آئے افراد جان بچانے کے لیے بھاگتے چْھپتے نظر آ رہے ہیں۔کینیاکے دارلحکومت نیروبی میں اکیس ستمبرکودہشت گردی کاواقعہ پیش آیاجس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہیں۔ یہ اس وقت کی ویڈیوزہیں جب دہشت گردشاپنگ مال میں داخل ہوئے۔ ویڈیوزمیں دیکھاجاسکتا ہے کہ لوگ شاپنگ میں مشغول تھے کہ اچانک باہرنکلنے والے افراد خوفزدہ ہوکرواپس اندرکی طرف بھاگنے لگے۔ اسی دوران دومسلح افراداندرداخل ہوتے ہیں۔پہلے وہ ایک دکاندارکوفائرنگ کرکے ہلاک کردیتے ہیں، پھرآگے بڑھتے ہیں۔ ویڈیومیں لوگوں کوفرش پررینگتے اور کاوٴنٹرزکے پیچھے چْھپتے دیکھاجاسکتاہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گردجائزہ لیتے اورٹہلتے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ میں دوسویلینزنے بھی اپنی پستولیں نکال کرپوزیشن لی۔ایک منظرمیں واضح نظرآرہاہے کہ ایک دہشت گردنے خاتون اوراس کے بچوں کویرغمال بنالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.