18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:34
امریکا: الاسکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ،ایک شخص ہلاک، 2 شدید زخمی
جیو نیوز - جونیاؤ…امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد رن سے 300 گز کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا،واقعے کی جگہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور رن وے کو تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا، طیارے میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔