تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:12

آسٹریلیا:جنگلات میں لگی آگ پرقابونہیں پایاجاسکا، سوسے زائدمکان تباہ

جیو نیوز - سڈنی…آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پرقابونہیں پایاجاسکا۔سوسے زائدمکانات تباہ ہوگئے۔آسٹریلیاکی ریاست نیوساوٴتھ ویلزکے جنگلات میں لگنے والی آگ غیرمعمولی درجہ حرارت اورتیزہواوٴں کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے۔آگ سے ملک کے سب سے بڑے شہرسڈنی کے قریب سوسے زائدمکانات تباہ ہوگئے جبکہ اپنے گھرکوآگ سے بچانے کی کوشش کرنیوالابوڑھاشخص دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔انتظامیہ نے سڈنی کے نواحی علاقے میں مزید گھرخالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.