تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:46

ایل اوسی پر کشیدگی، افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں ،بھارتی وزیرخارجہ

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات جلد متوقع ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دلی میں میڈیا سے بات چیت میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائنز پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے ڈائریکٹرجنرلز آف ملٹری آپریشن کی ملاقات جلد ہوگی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ کنڑول لائن کی خلاف ورزی کا معاملہ سنگین نوعیت کا ہے،جس پر بھارت کو شدید تحفظات ہیں۔ دوسری جانب کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے سجیت گڑھ سیکٹر میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.