20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:6
نوازشریف کا دورہ امریکا دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے،وائٹ ہاوٴس
جیو نیوز - واشنگٹن…وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور پائیداری ظاہر کرتا ہے۔ دورے سے توانائی، باہمی تجارت، معاشی ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ امریکی صدر اوباما خوشحال، مستحکم اور مضبوط پاکستان کے لیے باہمی تعلقات میں اضافے کے لیے پرامید ہیں۔