20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:58
آسڑیلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، صورتحال خراب
جیو نیوز - سڈنی…آسڑیلیاکی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ، خشک اور گرم موسم نے آگ کی صورتحال کو اور بھی خوفناک کردیا۔نیو ساوتھ ویلز کے ایمرجنسی سروسز حکام کے مطابق سڈنی کے مغربی علاقے بلیوماونٹین جھاڑیوں میں لگنے والی اگ خشک موسم کے باعث خراب تر ہوتی جارہی ہے ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے ، گزشتہ ہفتے ، جمعرات کو لگنے والی آگ سے اب تک 200 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں ۔