21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:34
یوکرائنی باشندے کا پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل کا اعتراف
جیو نیوز - کیو…یوکرائن سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے پاکستانی نثراد برطانوی معمر شخص محمد سلیم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے اور کہا ہے کہ اسے غیر سفید فام افراد سے نفرت ہے۔ بیاسی برس کے محمد سلیم کواسمال ہیتھ علاقے میں 29اپریل کوچاقو مارکرقتل کردیا گیا تھا۔وہ نمازکی ادائیگی کے بعدگھرلوٹ رہے تھے۔ پنشنراورسات بچوں کے معمروالد محمدسلیم کوقتل کرنے کے الزا م میں ملز م پاولولیپشین کو بیس جولائی کو گرفتارکیاگیاتھا۔ یوکرائن سے تعلق رکھنے والے 25برس کے اس سفاک شخص کو اولڈ بیلے کورٹ میں پیش کیا گیاجہاں ملزم نے ٹپٹن کی مسجد کو 12جولائی کو نشانہ بنانے کا بھی اعتراف کیااور تسلیم کیا کہ وہ وال سالWalsall اور وولور ہیمٹنWolverhampton کی مساجد کوبھی بموں سے نشانہ بنانا چاہتاتھا۔لیپشین کو جمعہ کو سزاسنائی جائے گی۔