22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:48
بھارت کا روس سے 25لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کا سمجھوتہ
جیو نیوز - ماسکو…بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ماسکو میں روسی صدر ولا دی میر پیوٹن سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں منموہن سنگھ نے امید ظاہر کی کہ روس بھارت میں دوسرے ایٹمی پاوراسٹیشن کی تعمیر اگلے سال شروع کردے گا۔ اس موقع پر بھارت اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں ایل این جی کو پائپ لائنوں کے ذریعے بھارت پہنچانے کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔ بھارت کی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 20 سال تک 25 لاکھ ٹن ایل این جی کی سالانہ فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے۔