تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:46

یونان:پاکستانیوں سمیت دوہزار تارکین کی اپنے وطن واپسی کی درخواست

جیو نیوز - ایتھنز…سکندرریاض چوہان…صرف ماہ جولائی میں دوہزار افراد نے یونان سے رضاکارانہ اپنے وطن واپسی کے درخواستیں جمع کرائی تھی جن کی بڑی تعداد عرصہ دراز سے بے روزگاری کاشکار تھی یہ بات یونان میں کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن(IOM) کے سربراہ نے بتائی۔تنظیم کے سربراہ ڈنیئیل ایسدراس کے میڈیاکوجاری بیان کے مطابق ایسے افراد میں سے زیادہ تعداد ایشیائی،افریقی اورمشرقی یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس سال اب تک آٹھ سوبتیس پاکستانیوں کوروانہ کیاجاچکاہے جبکہ تین سواکسٹھ بنگالی،ایک سوبیالیس جارجین کی تعداد نمایاں ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگرممالک کے تارکین وطن کوبھی ان کے ممالک رضاکارانہ سکیم کے تحت بھیجا جاچکاہے۔ان کاکہناتھاکہ واپس جانے والے تارکین وطن سے جب واپس جانے کی وجہ پوچھی گئی توان کاکہناتھاکہ یونان اس وقت بہت بڑی مشکل کاشکارہے اوراس کی معاشی حالات ایسی نہیں کہ یہاں پربہتر مواقع میسر آسکیں۔ان کاکہناتھاکہ واپس جانے والوں میں دس میں نوافراد بے روزگار اوررہائش کے بغیرمقیم تھے جوکہ روزانہ خوراک حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے مسائل اورانتہائی نامساعد صورت حال کاسامنا کرتے تھے۔دریں اثناء یونان میں غیرقانونی پناہ گزینوں کی یورپی یونین آنے کی کوشش پرہونے والے حادثات اورانکی بڑھتی تعداد کے پیش نظر یونانی وزیراعظم انتھونی سمارا مالٹااوراطالوی وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں پناہ گزینوں کی آمداوراس سے پیداہونے والے مسائل پربات ہوگی۔انتھونی سماراجوکہ اطالوی وزیراعظم لیتاسے ملنے سے قبل انھوں نے مالٹا کے وزیراعظم جوزف ماسکت سے بات کی ہے جس میں اس امر پرتشویش کااظہارکیاگیاہے اورغیرقانونی پناہ گزینوں کی بحیرہ روم کوعبور کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.