24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:57
آسٹریلوی جنگلوں میں بے قابوآگ کی وجہ سامنے آگئی
جیو نیوز - سڈنی…آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ فوجی تربیتی مشقوں کے دوران بم پھٹنے سے لگی۔ حکام کے مطابق سڈنی کے اطراف جنگلات میں لگی آگ پر گرم اور خشک موسم کے باعث قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔کئی مقامات پر جھاڑیوں میں آگ بھڑک رہی ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔جس کے دوران ایک فائر فائٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔آگ سے 2سو سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جب کہ ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔