تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:57

پیرو: یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج، مظاہرین کا پولیس سے تصادم

جیو نیوز - پیرو… پیرو کے شہر لیما کی نیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی میدان جنگ میں بدل گئی۔ یونیورسٹی ریکٹر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے طلبہ پولیس اہلکاروں سے گھتم گھتا ہوگئے۔ کیمپس میں پولیس کی جانب سے کی گئی آنسو گیس شیلنگ اور طلبا پر لاٹھی چارج کے بعد تمام کلاسز کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 13 طالبعلم جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔احتجاج کرنے والے طلباء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے طاقت کے زور پر ان کے پرامن مظاہرے کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.