27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:27
عالمی رہنماوٴں کی جاسوسی پرامریکامیں بھی احتجاج
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے متعدد عالمی رہنماوٴں سمیت کئی ممالک کی جاسوسی کے الزامات پر امریکی شہری بھی احتجاج پر اتر آئے۔واشنگٹن میں ہوئے مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔جنھوں نے جاسوسی اور نگرانی بند کرنے کے حوالے سے بینرز اور احتجاجی کارڈز تھام رکھے تھے۔ریلی کے منتظمین نے امریکی کانگریس سے بھی قومی سلامتی کے ادارے کو آئندہ کسی بھی ملک اورعالمی رہنماوٴں کی جاسوسی سے روکنے کا مطالبہ کیا۔