27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:42
روس کی داغستان میں کارروائی،خودکش بیلٹوں سمیت دھماکا خیز مواد برآمد
جیو نیوز - ماسکو…روسی سکیورٹی اداروں نے داغستان میں بڑی کارروائی کرکے متعدد خودکش بیلٹیں اور آئی ای ڈیز سمیت بڑی تعداد میں دھماکا خیز موادکو ناکارہ بنادیا۔روس میں دہشتگردی کیخلاف قائم قومی کمیٹی کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے مبینہ ہیڈکوارٹر پر چھاپامارا اوربڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر سے تین آئی ای ڈیز اور دس کے قریب خودکش بیلٹیں، انتہا پسندی پھیلانے والا لٹریچر اوروگز بھی برآمد ہوئیں ۔