تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:28

عراق میں بم دھماکوں میں 65 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق میں آج ہونے والے بم دھماکوں میں پینسٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر دس کار بم دھماکے ہوئے۔ موصل شہر میں بھی ایک بینک کے باہر اس وقت کار بم دھماکا ہوا جب سیکیورٹی اہل کار تنخواہوں کی وصولی کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔ دھماکے میں مارے جانے والوں میں بیشتر سیکیورٹی اہل کار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.