28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:32
برازیل کا انٹرنیٹ پرائیویسی کے نئے قوانین بنانے کا فیصلہ
جیو نیوز - برازیلیا…برازیل میں عوامی نجی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس میں انٹرنیٹ تحفظ کے آئین کی قانون سازی کا بل پیش کیا جا رہا ہے۔برازیل میں انٹرنیٹ تحفظ کے آئین کے لئے کانگریس میں بل پیش کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے رکن اور ورکرز پارٹی کے رہنما Molon Alessandroکی جانب سے پیش کئے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور فیس بک جیسی بین الاقوامی انٹرنیٹ کمنییوں کو برازیل کے شہریوں کی نجی معلومات کو برازیل میں ہی محفوظ کرنا ہوگا اور اس قانون کی پاسداری کرنا تمام کمپنیوں پر لازم ہوگی۔ کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد انٹرنیٹ کمپنیوں کو ممکنہ طور پر اقتصادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر یہ برازیل کی عوام کی نجی معلومات کے تحفظ کے مقابلے میں کچھ نہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ کے قومی سلامتی ایجنسی کی جانب سے برازیل کے شہریوں کی جاسوسی کے الزامات کی خبریں آنے کے بعد برازیلین صدر Rousseff Dilmaنے اکتوبر میں اپنامتوقع دورہ امریکہ منسوخ کر دیا تھا۔جس کے بعد برازیل کانگریس میں یہ بل اس وقت سب زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور امریکہ کے تعلقات میں بھی سرد مہری سامنے آرہی ہے جسکی وجہ جرمن اخبار ڈئیر اشپیگل میں ہفتے کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ہے۔جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے سن 2002 سے جرمن چانسلر انجیلا مورکل کی جاسوسی کر رہے ہیں جس سے صدر اوباما باخبر ہیں۔