تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:53

عالمی رہنماوٴں کی جاسوسی بند کردی گئی ،امریکی میڈیا کا دعوی ٰ

جیو نیوز - واشنگٹن…مریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے عالمی رہنماوں کی جاسوسی کا پروگرام ختم کردیا ہے۔امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے وائٹ ہاوٴس کی ہدایت پر عالمی رہ نماوٴں کے موبائل فون کی جاسوسی بند کردی ہے۔امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے 35 عالمی رہنماوٴں کے موبائل فون کی جاسوسی کی۔جرمنی، فرانس سمیت دیگر عالمی رہنماوں نے اس پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے صدر اوباما کو انجیلا مرکیل کے فون کی جاسوسی سے متعلق 2010 میں بریفنگ دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.