29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:42
صومالیہ میں ڈرون حملہ،شدت پسند تنظیم کے دو جنگجو ہلاک
جیو نیوز - موغادیشو…صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے دو جنگجو ہلاک ہو گئے۔صومالی دارالحکومت کے جنوبی علاقے جوبا میں امریکی میزائل حملے میں شدت پسندتنظیم الشباب کے دو جنگجو ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔ایک امریکی حکومتی اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر ابراہیم علی بھی شامل ہوسکتاہے۔صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب نے ستمبر میں نیروبی میں شاپنگ مال پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی جس میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔